25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

ضرور جانیے

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کا فیصلہ آج دوپہر 12 بج کر 15 منٹ پر سنایا جائے گا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ فیصلہ سنائے گا۔

نیب ترمیمی کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب سرکاری وکیل مخدوم علی خان نے 9 ستمبر کو جمع کرایا تھا۔ تحریری جواب پانچ صفحات پر مشتمل تھا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے جوڈیشل اسسٹنٹ کے ذریعے سوال بھیجا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے نیب ترامیم کے خلاف کیس میں فل کورٹ بنانے کی تجویز دی تھی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نیب ترامیم کے خلاف درخواست دائر کی تھی اور سپریم کورٹ نے درخواست پر 53 سماعتیں کیں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ سے قبل بینچ میں شامل ہونے کا آج آخری دن ہے۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بھی شامل ہیں۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانسپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا