25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ

ضرور جانیے

پاکستان ٹیم اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل کھیلا جائے گا جس کے لیے پلیئنگ الیون کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے جس میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے میلبورن میں شروع ہوگا، سرفراز احمد کو ڈراپ کردیا گیا ہے، وکٹ کیپر محمد رضوان کو حتمی 12 کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ فہیم اشرف بھی نہیں کھیل سکیں گے جبکہ میر حمزہ کی جگہ زخمی خرم شہزاد اور فہیم اشرف کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

12 کھلاڑیوں میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، بابر اعظم، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور ساجد خان شامل ہیں۔

قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن بارش کی وجہ سے متاثر ہوا۔ ٹیم نے انڈور پریکٹس کی، ٹریننگ سیشن کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو کرسمس کی مبارکباد دی اور تحائف بھی پیش کیے۔

اس سے قبل باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اجلاس ختم ہوگیا ہے جس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ بارش کی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کو آج میلبورن کی پچ دیکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ساجد خان کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے باہر کیے جانے کا امکان ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی، میر حمزہ، حسن علی اور عامر جمال کو کوٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

میلبورن کی پچ پر گھاس ہونے کی وجہ سے کپتان شان مسعود نے محمد حفیظ کو 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ جانے کا مشورہ دیا۔

پسندیدہ مضامین

کھیلآسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ