29.9 C
Karachi
Saturday, February 24, 2024

مراکش میں قیامت صغرا زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کر گئی

ضرور جانیے

رباط: مراکش میں شدید زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کرگئی، حکام نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق مراکش کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کم از کم 2 ہزار 12 افراد ہلاک اور 2 ہزار 59 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جب کہ 14 سو سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

زلزلے کی وجہ سے پہاڑوں میں واقع دیہات اور قدیم شہروں میں مکانات اور عمارتیں ملبے میں تبدیل ہو گئیں، زیادہ تر لوگ خوف کی وجہ سے اپنے گھروں سے باہر رہ گئے۔

بتایا گیا ہے کہ مراکش میں گزشتہ 120 سالوں میں یہ سب سے شدید زلزلہ تھا، زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی تھی۔ مراکش کے صوبوں اور میونسپلٹیوں، اورزازات، ازیال، شیشوا اور ترودان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا۔

مراکشی فوج نے آفٹر شاکس کے خطرے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے مراکش میں زلزلے کے متاثرین کے لیے فوری امداد کا حکم دیا ہے۔

مکتوم نے دبئی پولیس کی امدادی ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مراکش میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد امدادی کارروائیوں میں مدد کے لیے فوری امداد بھیجیں۔ امدادی سامان بھیجنے کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہوائی جہاز بھیجنے کا بھی حکم دیا گیا۔

پسندیدہ مضامین

انٹرنیشنلمراکش میں قیامت صغرا زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار سے...