15.9 C
Karachi
Thursday, February 22, 2024

افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار ہو گئی ، ہزاروں مکانات تباہ

ضرور جانیے

افغانستان میں 4 روز قبل آنے والے زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

افغان حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 2 ہزار گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ ہزاروں گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث مٹی کے تودے گرنے اور عمارتیں گرنے سے ہلاکتیں ہوئیں، 35 ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ لوگ اب بھی گھروں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے ترجمان ملا جان سید کا کہنا تھا کہ زلزلے سے تین صوبوں میں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔ دوسری جانب چین نے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے 2 لاکھ ڈالر افغانستان کے حوالے کر دیے ہیں۔

پسندیدہ مضامین

انٹرنیشنلافغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار ہو گئی ،...