29.9 C
Karachi
Sunday, May 19, 2024

چیف سلیکٹر نے آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا، حارث رؤف دستبردار

ضرور جانیے

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، حسن علی، فہیم اشرف، ابرار احمد، شاہین آفریدی، عامر جمال، خرم شہزاد، سعود شکیل، سرفراز شامل ہیں۔ احمد، میر حمزہ، محمد رضوان، وسیم جونیئر، نعمان علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹیسٹ کھیلنے سے دستبرداری اختیار کرلی ہے، ہم نے حارث رؤف کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی ہے اور ہم نے دورے کے لیے حارث رؤف سے بات کی ہے، فزیو نے کہا کہ فٹنس کو آگے بڑھاتے ہوئے ایسا کوئی مسئلہ نہیں لیکن حارث نے خود دورے پر جانے سے انکار کردیا۔
انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ اگلے تین ہفتوں میں بولنگ شروع کردیں گے اور محمد حسنین نے ٹریننگ شروع کردی ہے اور وہ ایک سے دو ہفتوں میں پریکٹس شروع کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شاہنواز درمانی، شاداب خان، اسامہ میر، عثمان قادر اور محمد نواز کیمپ میں شامل ہوں گے۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ امام الحق، عبداللہ شفیق اور شان مسعود ٹاپ آرڈر میں پرفارم کر رہے ہیں، کیمپ میں چار پانچ اسپنرز کو مدعو کیا گیا ہے، صاحبزادہ فرحان ٹاپ اسکورر تھے لیکن ابھی اسکواڈ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حسن علی نے کاؤنٹی سیزن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ان کے پاس تجربہ ہے، حسن علی جیسا کھلاڑی آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔

پسندیدہ مضامین

کھیلچیف سلیکٹر نے آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا،...