15.9 C
Karachi
Friday, February 23, 2024

سال 2024 میں ہونے والی تعطیلات کا اعلامیہ جاری

ضرور جانیے

وفاقی کابینہ ڈویژن نے 2024 میں تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سال کی پہلی سرکاری تعطیل 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر ہوگی اور 23 مارچ کو یوم پاکستان پر عام تعطیل ہوگی۔

عید الفطر کی تعطیلات 10، 11 اور 12 اپریل کو ہوں گی اور یکم مئی کو یوم مزدور کی تعطیل ہوگی جبکہ عید الاضحیٰ کی تعطیلات 17 سے 19 جون تک ہوں گی۔ محرم الحرام کی تعطیلات 16 اور 17 جولائی کو یوم عاشور پر ہوں گی۔

اسی طرح 14 اگست کو یوم آزادی اور 16 ستمبر کو عید میلاد النبی کی تعطیل ہوگی جبکہ 9 نومبر کو یوم اقبال اور 25 دسمبر کو قائد اعظم کے یوم پیدائش کی تعطیل ہوگی۔

اس کے علاوہ بینک تعطیلات کا اعلان بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق یکم جنوری کو بینک تعطیل ہوگی، اختیاری تعطیلات کے حوالے سے یکم جنوری کو نئے سال کی اختیاری تعطیلات ہوں گی۔

غیر مسلموں کے لیے 14 فروری کو بسنت پنچمی، 8 مارچ کو ‘شیواتری’ کی اختیاری تعطیل ہوگی جبکہ 7 فروری کو شب معراج اور 25 فروری کو شب برات بھی اختیاری تعطیل ہوگی۔

ہندوؤں کا تہوار ہولی 24 مارچ اور دولاہنڈی 25 مارچ کو منایا جا سکتا ہے۔ گڈ فرائیڈے 29 مارچ اور ایسٹر کی تعطیلات 31 مارچ سے یکم اپریل تک ہوں گی۔ یاساکھی کے تہوار کے لئے ١٣ کی اختیاری تعطیل ہوگی۔

بہائی برادری کے لئے عید الاضحی کی تعطیلات 21 اپریل کو ہوں گی، بدھ پورنیما میں 23 مارچ کو اختیاری تعطیل ہوگی اور پارسی نئے سال کی تعطیلات 15 اگست کو ہوں گی۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانسال 2024 میں ہونے والی تعطیلات کا اعلامیہ جاری