25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

تھائی لینڈ ویمن ایمرجنگ کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی

ضرور جانیے

تھائی لینڈ ویمنز ایمرجنگ کرکٹ ٹیم پاکستان کے ساتھ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کے دورے پر لاہور پہنچ گئی۔

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تیسری ٹیم ویسٹ انڈیز ویمنز اے ہوگی جبکہ دورے میں تھائی لینڈ ویمنز ایمرجنگ ٹیم پاکستان ویمنز اے ٹیم کے ساتھ سہ فریقی سیریز اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔

تھائی لینڈ ویمن ایمرجنگ ٹیم کل سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ ٹریننگ اور پریکٹس کی تصاویر اور ویڈیوز جاری کرے گا۔

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 3، 4 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے، پہلا میچ پاکستان ویمن اے اور ویسٹ انڈیز ویمن اے کے درمیان 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز ویمنز اے اور تھائی لینڈ ویمنز ایمرجنگ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 4 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ 5 نومبر کو پاکستان ویمنز اے ٹیم تیسرے ٹی 20 میں تھائی لینڈ ویمنز ایمرجنگ ٹیم کے خلاف مقابلہ کرے گی۔

پاکستان، ویسٹ انڈیز ویمنز اے اور تھائی لینڈ ویمنز ایمرجنگ ٹیم کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چوتھا اور آخری ٹی 20 میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 نومبر کو وطن واپس روانہ ہوگی۔

بعد ازاں پاکستان ویمن ز اے اور تھائی لینڈ ویمن ایمرجنگ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ 11 نومبر کو پاکستان ویمنز اے اور تھائی لینڈ ویمن ایمرجنگ ٹیمیں سیریز کے دوسرے میچ کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔

پسندیدہ مضامین

کھیلتھائی لینڈ ویمن ایمرجنگ کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی