15.9 C
Karachi
Thursday, February 22, 2024

قانونی دستاویزات رکھنے والے افغانیوں کو پاکستان میں عارضی قیام کی اجازت

ضرور جانیے

قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان شہریوں کو عارضی طور پر پاکستان میں رہنے کی اجازت دینے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی او آر یا اے سی سی کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین پاکستان میں قیام کر سکتے ہیں۔ قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان مہاجرین کا تحفظ کیا جائے گا، رجسٹرڈ مہاجرین وفاقی کابینہ کے اگلے فیصلے تک عارضی طور پر رہ سکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو گرفتار نہ کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارت سرحدی و ریاستی امور نے کہا تھا کہ قانونی دستاویزات رکھنے والے افغانوں کو زبردستی واپس نہ بھیجا جائے۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانقانونی دستاویزات رکھنے والے افغانیوں کو پاکستان میں عارضی قیام کی اجازت