15.9 C
Karachi
Friday, February 23, 2024

ٹانک: دہشتگردوں کا پولیس لائن پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ، 2 اہلکار شہید

ضرور جانیے

ٹانک: پولیس لائن پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں رات گئے دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے پولیس لائن پر حملہ کیا، دہشت گردوں نے پولیس لائن میں داخل ہوتے ہی 4 دستی بم پھینکے، ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

پولیس کے مطابق حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے۔

حملے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا، پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔

دوسری جانب دہشت گردوں نے خیبر کے علاقے باڑہ نالہ ملک دین خیل میں ایک چیک پوسٹ کو بھی نشانہ بنایا۔

حملے میں ایف سی کا ایک اہلکار شہید جبکہ 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق حملے میں دستی بم اور بھاری اسلحہ استعمال کیا گیا، دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانٹانک: دہشتگردوں کا پولیس لائن پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ، 2 اہلکار...