24.9 C
Karachi
Monday, March 4, 2024

سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک

ضرور جانیے

راولپنڈی: امن دشمنوں کے خاتمے کا مشن،سکیورٹی فورسز نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے کوٹ اعظم میں کامیاب آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے، علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

بارودی سرنگ کا دھماکہ

دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقے غریب میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 26 سالہ سپاہی شاہ زیب شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانسکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک