25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

یونان میں طوفان، ایک دن سے بھی کم وقت میں مہینوں کی بارش سے ہر طرف تباہی

ضرور جانیے

یونان میں سمندری طوفان الیاس نے ایک دن سے بھی کم وقت میں بارش برس گئی جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چند ہفتے قبل 17 افراد کی ہلاکت والے سمندری طوفان ڈینیئل کے بعد یونان ایک اور طوفان کی زد میں آگیا جس میں موسلا دھار بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یونان کے شمالی علاقوں میں بدھ کے روز سمندری طوفان الیاس کی وجہ سے موسلا دھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے سیلاب آ گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ یونان کے کئی دیہات میں سیلاب آ گیا، سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں جس کی وجہ سے بیشتر اضلاع میں اسکول بند کرنا پڑے۔

یونانی فائر سروس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے منگل سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے اور 3 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بدھ کی شام سے جمعرات تک بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے جس میں گرج چمک اور ژالہ باری کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن اور یورپین سیویئر ویدر ڈیٹا بیس کے مطابق یونانی شہر وولوس میں 14 گھنٹوں کے دوران 298 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو شہر کے ستمبر کے اوسط سے 8 گنا زیادہ ہے۔

اس کے علاوہ لیمنی شہر میں 7 گھنٹوں میں 216 ملی میٹر اور سٹیا شہر میں ساڑھے 3 گھنٹے میں 140 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب یونانکی وزارت زراعت کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث ایک لاکھ 80 ہزار کے قریب مویشی اور مرغیاں ہلاک ہوگئیں جبکہ کپاس، گندم، مکئی، سیب اور کیوی کی فصلیں تباہ ہوگئیں۔

پسندیدہ مضامین

انٹرنیشنلیونان میں طوفان، ایک دن سے بھی کم وقت میں مہینوں کی...