کراچی: اسٹیٹ بینک کے فیلڈ دفاتر اور نیشنل بینک کی مجاز برانچوں کے کھلنے کے اوقات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ حکومت کی وصولی، ڈیوٹیز اور ٹیکس اضافی اوقات کے دوران جمع کیے جائیں گے۔ ہم نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک کے فیلڈ دفاتر اور نیشنل بینک کی مجاز برانچوں کے کھلنے کے اوقات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مجاز برانچوں کے اوقات کار میں 30 اور 31 دسمبر کے لیے توسیع کردی گئی ہے، سرکاری وصولیاں، ڈیوٹیز اور ٹیکس وصول کیے جائیں گے، 31 دسمبر بروز ہفتہ رات 8 بجے خصوصی کلیئرنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔
دوسری جانب ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر نومبر کے دوران بینکوں کے منافع (اسپریڈز) میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2022 کے دوران بقایا جات پر بینکوں کے منافع کی شرح 6.35 فیصد ریکارڈ کی گئی جو اکتوبر کے مقابلے میں 14 بیسس پوائنٹ زیادہ ہے۔ اکتوبر میں بینکوں کے بقایا ڈپازٹس پر منافع کی شرح 6.21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ہو گیا تھا
نومبر کے دوران
نومبر کے دوران بقایا ڈپازٹس پر لینڈنگ ریٹ. 14.16 فیصد ریکارڈ کیا گیا. جو اکتوبر کے. مقابلے میں. 21 بیسس پوائنٹ زیادہ ہے. اکتوبر میں بقایا ڈپازٹس پر. لینڈنگ ریٹ 13.95 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح نومبر میں بقایا ڈپازٹس پر. ڈپازٹ کی شرح 7.80 فیصد ریکارڈ کی گئی. جو اکتوبر کے مقابلے میں. 14 بیسز پوائنٹ زیادہ. اور گزشتہ سال. نومبر کے مقابلے میں. 397 بیسز پوائنٹ زیادہ ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر کے دوران تازہ ذخائر پر منافع کی شرح 8.32 فیصد ریکارڈ کی گئی جو اکتوبر کے مقابلے میں 137 بیسز پوائنٹ زیادہ اور گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں 349 بیسز پوائنٹ زیادہ ہے۔ تازہ ذخائر پر منافع کی شرح اکتوبر میں 6.95 فیصد اور گزشتہ سال نومبر میں 4.83 فیصد تھی۔ .