30.9 C
Karachi
Tuesday, April 23, 2024

سموگ کے خاتمے کیلئے پنجاب کے 8 شہروں میں آج سے سمارٹ لاک ڈاؤن

ضرور جانیے

لاہور: سموگ کے خاتمے کے لیے پنجاب کے 8 شہروں میں آج سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

اسموگ کے باعث پنجاب کے آٹھ شہروں میں آج سے اتوار تک تعلیمی ادارے، دفاتر، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، سینما اور جم بند رہیں گے۔

فصلوں کی باقیات، کچرا، ٹائر، پولی تھین بیگز اور چمڑے کو جلانے پر پابندی ہوگی۔

میڈیکل اسٹورز، فارمیسیز، پٹرول پمپ، اوون، بیکری اور ڈیری شاپس وغیرہ پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ اور قصور میں پابندی کا اطلاق ہوگا، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، نارووال اور حافظ آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ رہے گی۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ سموگ سے متاثرہ اضلاع میں بینک بھی 10 نومبر کو بند رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے 8 نومبر 2023 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے تحت فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال کے تمام بینک، مائیکرو فنانس بینک جمعہ 10 نومبر کو اپنی برانچیں بند رکھیں گے۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانسموگ کے خاتمے کیلئے پنجاب کے 8 شہروں میں آج سے سمارٹ...