ماڑی پیٹرولیم نے سندھ گھوٹکی میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق ماڑی پیٹرولیم کے جاری اعلامیے کے مطابق ماڑی پیٹرولیم نے سندھ گھوٹکی سے گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر ان ذخائر سے ایک کروڑ 11 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل کی جائے گی۔
مزید بتایا گیا کہ تیل اور گیس کی تلاش کے لیے 1.16 کلومیٹر گہرا کنواں کھودا گیا جس سے نئے ذخائر دریافت ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں ضلع رحیم یار خان میں واقع چک 214-1 میں ایک کنویں سے گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔