23.9 C
Karachi
Tuesday, February 27, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی

ضرور جانیے

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

او سی اے سی اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر کے عرصے میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 3.77 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 16 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 4.49 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔ ستمبر میں 1.01 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت دیکھی گئی جو گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں 34 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال ستمبر میں 1.52 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اگست کے مقابلے میں ستمبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اگست میں 1.41 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی جو ستمبر میں کم ہو کر 1.01 ملین ٹن رہ گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر پٹرول کی فروخت میں 1 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 2 فیصد اور فرنس آئل کی فروخت میں 65 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

پہلی سہ ماہی کے دوران پی ایس او کی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 19 فیصد، اٹک پیٹرولیم کی فروخت میں 7 فیصد، شیل میں 16 فیصد جبکہ ہسکول کی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 35 فیصد اضافہ ہوا۔

پسندیدہ مضامین

کاروبارپٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی