29.9 C
Karachi
Sunday, May 19, 2024

شیخ رشید اپنے زیور کے ساتھ سسرال سے رو رہے ہیں، حافظ حمداللّٰہ

ضرور جانیے

اسلام آباد : ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ. شیخ رشید اپنے زیور کے ساتھ سسرال سے رو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ. عمران خان بتائیں کہ جیل بھرو تحریک میں پہلے خود جیل جائیں گے؟ یا صرف کارکنوں کو ہی قربانی کا بکرا بنائیں گے. اپنے بیان میں حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ. عمران خان جیل بھرو تحریک کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب گجرات میں پولیس کی بھاری نفری نے پرویز الہی کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے مطابق. سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے گھر میں داخل ہو گئے. اور گھر کی تلاشی شروع کر دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گھر میں پرویز الہی کی فیملی کا کوئی بھی فرد موجود نہیں ہے۔

رہائش گاہ

رہائش گاہ پر صرف گیٹ کیپر اور ملازمین موجود ہیں۔ دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری جی او آر میں محمد خان بھٹی کی رہائش گاہ کے باہر موجود ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس محمد خان بھٹی کی رہائش گاہ سے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج کی ڈیوائس بھی لے گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایس ایس پی مٹیاری کلیم ملک کی نگرانی میں پولیس نے سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو مٹیاری سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
جس پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ محمد خان بھٹی کو لاپتہ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ ک، سیکریٹری پنجاب اسمبلی کی گرفتاری کا نوٹس لینے چاہیے۔ پرویز الہٰی نے کہا کہ آئی جی سندھ اور سندھ انتظامیہ کو خبردار کرتے ہیں کہ ایسے واقعات صوبوں میں نفرت کا باعث بنیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ اس لاقانونیت کا فوری نوٹس لیں۔

پسندیدہ مضامین

سیاستشیخ رشید اپنے زیور کے ساتھ سسرال سے رو رہے ہیں، حافظ...