29.9 C
Karachi
Saturday, February 24, 2024

شاہد آفریدی نے بابر اعظم کو فوری کپتانی سے ہٹانے کی مخالفت کردی

ضرور جانیے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان (ڈیلی اردو پوائنث ۔ 13 نومبر 2023ء)اور معروف آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم کو فوری طور پر ہٹانے کی مخالفت کردی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے موجودہ ٹیم سے بہت امیدیں تھیں لیکن ٹیم پرفارم نہیں کرسکی، ہمارے پاس کھلاڑی تھے، بہتر کنڈیشنز تھیں، اب ہمارے پاس فیصلہ کرنے کا وقت ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم نے صلاحیتوں کے مطابق پرفارم نہیں کیا، ورلڈ کپ کے بعد یہی ماحول ہے، آپ کو نچلی سطح کی کرکٹ پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو دورہ آسٹریلیا کی قیادت کرنی چاہیے، بڑے ایونٹس میں آپ کو دباؤ اٹھانا پڑتا ہے، اچھا کھیلنے والی ٹیمیں ٹاپ پر ہوتی ہیں، اگر آپ اتنی غلطیاں کرتے ہیں تو جیت نہیں سکتے۔

راشد لطیف کو نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ فیڈرز سے بھی ورلڈ کپ میں ناکامی کا سوال پوچھنا چاہیے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف نے کہا کہ ٹیم کی ناکامی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں قومی ٹیم نے صرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر توجہ دی ہے، ہم نے کم ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی ہے۔

ناکام

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے دوران ہمارے فاسٹ بولرز پرفارم کرنے میں ناکام رہے، اگر اسپنرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہوتا تو نتیجہ کچھ اور ہوتا۔

راشد لطیف نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ناکامی پر نہ صرف کھلاڑیوں سے بلکہ فیڈرز سے بھی پوچھا جائے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اپنی بدترین کارکردگی کے باعث ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے سے قبل ہی باہر ہوگئی تھی۔

قومی کرکٹ ٹیم نے 9 لیگ میچوں میں سے صرف 4 میں کامیابی حاصل کی اور ورلڈ کپ میں پانچویں نمبر پر رہی۔

پسندیدہ مضامین

کھیلشاہد آفریدی نے بابر اعظم کو فوری کپتانی سے ہٹانے کی مخالفت...