29.9 C
Karachi
Saturday, February 24, 2024

شہباز شریف این اے 242 سے دستبردار، ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ڈیڈ لاک برقرار

ضرور جانیے

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 سے دستبرداری اختیار کرلی تاہم ایم کیو ایم کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے دونوں جماعتوں کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے کہا کہ شہباز شریف نے کراچی کے ضلع کیماڑی سے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے،

ان کا مزید کہنا تھا کہ جیسے جیسے الیکشن قریب آرہا ہے سیاسی ہلچل بڑھتی جارہی ہے، شہباز شریف این اے 242 سے الیکشن نہیں لڑیں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ این اے 242 سے شہباز شریف کی جگہ خواجہ شعیب مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔

واضح رہے کہ کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 242 پر مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان کئی روز سے ڈیڈ لاک ہے اور دونوں جماعتوں کے رہنما اس نشست کو چھوڑنے کے لیے تیار نہیں تھے۔ ایک دوسرے کے ساتھ کئی ملاقاتیں ہوئیں۔

چند روز قبل یہ خبر آئی تھی کہ مصطفیٰ کمال این اے 242 سے دستبردار ہوگئے ہیں تاہم اگلے روز ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے اس خبر کی تردید کی تھی۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانشہباز شریف این اے 242 سے دستبردار، ایم کیو ایم پاکستان کے...