30.9 C
Karachi
Tuesday, April 23, 2024

شہباز شریف اور مریم نواز لندن روانہ

ضرور جانیے

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز لندن روانہ ہوں گے۔

مریم نواز آج صبح لندن روانہ ہوگئیں جس کے بعد سابق وزیراعظم شہباز شریف بھی 2 دن پاکستان میں قیام کے بعد لاہور سے لندن روانہ ہوگئے۔

شہباز شریف منگل کی صبح لندن سے پاکستان پہنچے تھے۔ وہ لاہور کے راستے لندن جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نواز شریف کے لیے اہم پیغام لے کر جارہے ہیں، مریم نواز آج شام لندن اور رات کو شہباز شریف پہنچیں گے جہاں جمعہ کو نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی اہم ملاقات ہوگی۔

اس اجلاس میں 21 اکتوبر کو نواز شریف کی وطن واپسی کے حتمی پروگرام کے علاوہ انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

پارٹی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف پارٹی قائد نواز شریف کی دعوت پر لندن جارہے ہیں، وہ لندن میں نواز شریف سے مشاورت کریں گے اور جلد وطن واپس آئیں گے۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانشہباز شریف اور مریم نواز لندن روانہ