15.9 C
Karachi
Friday, February 23, 2024

شاہ محمود اور زین قریشی کے کاغذات نامزدگی منظور، حلیم عادل کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

ضرور جانیے

الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 214 سے عمر کوٹ سے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور ان کے بیٹے زین قریشی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔

الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس عدنان الکریم نے عمرکوٹ سے شاہ محمود قریشی اور زین قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو چیلنج کیا۔

الیکشن ٹریبونل نے این اے 214 عمرکوٹ سے شاہ محمود قریشی اور زین قریشی کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے دونوں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔

الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف حلیم عادل کو این اے 238 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی جبکہ این اے 241 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار مرزا اختر بیگ کو الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت دی گئی۔

جسٹس عدنان الکریم میمن نے کہا کہ دوہری شہریت ختم ہو گئی ہے تو حلف نامہ جمع کروائیں، حلف نامہ جھوٹا ثابت ہوا تو الیکشن جیتنے کے بعد فتح منسوخ کر دیں گے۔

ٹریبونل نے این اے 241 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ارسلان خالد کی اپیل بھی منظور کرتے ہوئے انہیں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانشاہ محمود اور زین قریشی کے کاغذات نامزدگی منظور، حلیم عادل کو...