29.9 C
Karachi
Saturday, February 24, 2024

سعودی عرب کی دی ہیگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت

ضرور جانیے

ریاض: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک انتہا پسند گروپ کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔

دی ہیگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر دنیا بھر کے ممالک میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ سویڈن، ہالینڈ اور ڈنمارک میں بھی عوامی احتجاج جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی رائے ہے کہ اس طرح کے اقدامات واضح طور پر نفرت اور نسل پرستی کو ہوا دیتے ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات انتہا پسندی کو مسترد کرنے کی بین الاقوامی کوششوں سے متصادم ہیں، ایسے اقدامات ممالک کے درمیان باہمی احترام اور تعلقات کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔

پسندیدہ مضامین

انٹرنیشنلسعودی عرب کی دی ہیگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے...