25.9 C
Karachi
Saturday, December 2, 2023

کراچی والوں کو سہ ماہی ایف سی اے پر ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ اضافی ادا کرنا ہوں گے

ضرور جانیے

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جولائی تا ستمبر 2022 کے لیے سہ ماہی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے 1 روپے 55 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

گزشتہ سال جولائی، اگست اور ستمبر میں استعمال ہونے والے بجلی کے یونٹس کی بنیاد پر مئی سے جولائی 2023 تک اگلے تین ماہ میں کراچی والوں سے 1.5547 روپے کی اضافی رقم وصول کی جائے گی۔

ریگولیٹر کا یہ فیصلہ ٹیرف (ایس او ٹی) کے شیڈول کے ساتھ آیا ہے، جس میں رہائشی، کمرشل، ٹائم آف یوز (ٹی او یو) صارفین، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز (ای وی سی ایس)، جنرل سروسز، انڈسٹریل سیکٹر، سنگل پوائنٹ سپلائی، زرعی ٹیوب ویلز، اسٹریٹ لائٹس اور صنعتی احاطے سے منسلک رہائشی کالونیوں سمیت تمام کیٹیگریز کے بجلی صارفین سے ان تین ماہ میں 1.5547 روپے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے۔

تاہم ماہانہ 100 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین کو اس بوجھ سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔

نیپرا نے یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے کے الیکٹرک کے لیے کنزیومر اینڈ ٹیرف کی سفارش کے حوالے سے جمع کرائی گئی تحریک پر جاری کیا ہے۔

ملک بھر میں یکساں ٹیرف

روایت کے مطابق، حکومت ملک بھر میں یکساں ٹیرف برقرار رکھتی ہے، اور عام طور پر، فرق کو سبسڈی کے ذریعے ایڈجسٹ کیا جاتا ہے.

لہٰذا وزارت توانائی نے کے الیکٹرک کے صارفین پر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کرنے کی درخواست کی ہے جس کا اطلاق ایکس ڈبلیو ڈی آئی ایس سی اوز پر ہوتا ہے۔

وفاقی حکومت نے نیپرا ایکٹ 1997 کے سیکشن 7 اور 31 اور نیپرا ٹیرف (اسٹینڈرڈز اینڈ پروسیجر) رولز 1998 کے رول 17 کے تحت کے الیکٹرک کے صارفین پر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے اطلاق کے لیے نیپرا کو تحریک دائر کی تھی۔

پاور ریگولیٹر نے 3 اپریل 2023 کو وفاقی حکومت کی جانب سے یکساں ٹیرف پالیسی کی مد میں ٹیرف ایڈجسٹ کرنے کے لیے کے الیکٹرک کی کنزیومر اینڈ ٹیرف سفارشات کے حوالے سے تحریک پر عوامی سماعت کی۔

وزارت نے کہا کہ وفاقی حکومت رواں سال کے دوران کے الیکٹرک کو تقریبا 150 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔

پسندیدہ مضامین

کاروبارکراچی والوں کو سہ ماہی ایف سی اے پر ایک روپے 55...