پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے کاروبار کے دوران پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 939 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 55 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کر گیا ہے۔
ریکارڈ اضافے کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس 55 ہزار 201 پوائنٹس کی حد بحال کرکے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی لہر ریکارڈ کی گئی تھی، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 525 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 54 ہزار 261 پر بند ہوا جو ایک ریکارڈ ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں جاری ریکارڈ سیٹنگ پر سرمایہ کاروں کا کہنا تھا کہ مثبت معاشی خبروں کے پیش نظر اعتماد بحال ہو رہا ہے، امید ہے کہ ترقی کا یہ رجحان مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔