15.9 C
Karachi
Thursday, February 22, 2024

راولپنڈی: پسندکی شادی پر بھائی نے بہن اور اس کے سسرکو قتل کردیا، بہنوئی زخمی

ضرور جانیے

راولپنڈی میں بھائی نے پسندکی شادیکرنے والی بہن کو قتل کر دیا اور سسر، بہنوئی زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ راولپنڈی کے علاقے چونترا میں پیش آیا۔

متوفی کی شادی عزیز خالد سے پسند کی گئی تھی جس پر لڑکی کا بھائی عثمان ناراض تھا۔

ملزم عثمان نے دعوت نامے کے بہانے اپنی بہن اور سسرال والوں کو گھر بلایا اور ان پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کی بہن اور سسر جاں بحق جبکہ بہنوئی عزیز خالد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانراولپنڈی: پسندکی شادی پر بھائی نے بہن اور اس کے سسرکو قتل...