30.9 C
Karachi
Thursday, June 13, 2024

لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم انتہائی خوشگوار

ضرور جانیے

لاہور: لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں صبح سے ہی سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں۔ ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، گڑھی شاہو، مال روڈ، گلبرگ، گلشن راوی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ہے۔

لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں فیصل آباد، چنیوٹ، ساہیوال، شیخوپورہ، قصور، کاہنہ، اوکاڑہ، بصیرپور، پتوکی، رینالہ خورد میں بارش ہوئی جبکہ بھوانہ، شرقپور، لالیاں اور دیگر شہروں میں بھی موسم سرما کا امکان رہا۔

پسندیدہ مضامین

موسملاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم انتہائی خوشگوار