25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

سندھ، مشرقی پنجاب، مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا میں بارش کی پیشگوئی

ضرور جانیے

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مشرقی پنجاب، مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا میں بھی بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں چند مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ اسلام آباد میں رات کے وقت تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سبی، کوہلو، لورالائی، بارکھان، لسبیلہ، آواران، خضدار، لاہور، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، گوجرانوالہ، سرگودھا میں جبکہ لیہہ، بھکر، نورپورتھل اور خوشاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تھرپارکر، مٹھی، عمر کوٹ، اسلام کوٹ، جیکب آباد، سکھر، دادو، چور، پڈیاں، شہید بینظیر آباد، مٹیاری، ٹنڈوالہیار، ٹنڈو محمد خان میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سانگھڑ، جامشورو، خیرپور، قمبر شہدادکوٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ میرپور خاص، ٹھٹھہ، بدین، نگرپارکر، سجاول اور کراچی میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ ہے.

دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد اور کوہاٹ میں بارش جبکہ گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پسندیدہ مضامین

موسمسندھ، مشرقی پنجاب، مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا میں بارش کی پیشگوئی