21.9 C
Karachi
Saturday, December 2, 2023

قیس احمد پی ایس ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین بولر بن گئے۔

ضرور جانیے

لاہور (ویب ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر قیس احمد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کے مہنگے ترین بولر بن گئے۔

ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں قیس احمد نے 4 اوورز میں 77 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، قیس احمد نے اوورز کے کوٹے میں 9 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔

گزشتہ روز ملتان سلطانز کے انور علی نے 4 اوورز میں 66 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی اور وہ پی ایس ایل کی تاریخ کے دوسرے مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے۔

اس سے قبل شاہد آفریدی پی ایس ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین بولر تھے جنہوں نے گزشتہ سال کوئٹہ کی جانب سے کھیلتے ہوئے 4 اوورز میں 67 رنز دیے تھے۔

پسندیدہ مضامین

کھیلقیس احمد پی ایس ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین بولر بن...