25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

پنجاب: ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو 2 ہزار روپے جرمانے کا حکم

ضرور جانیے

لاہور ہائی کورٹ نے سموگ کے تدارک سے متعلق کیس میں تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت نے ہدایت کی ہے کہ تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز اور متعلقہ حکام کو اپنے حکم سے آگاہ کیا جائے اور ڈولفن فورس کو متحرک کیا جائے تاکہ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کی اطلاع دی جاسکے۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پارکنگ کے لیے گرین بیلٹ استعمال کرنے والوں پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے، پی ایچ اے ایسی گاڑیوں پر پابندیاں لگانے کے لیے اقدامات کرے۔

ایک تحریری حکم میں عدالت نے آلودگی پھیلانے والے بھٹوں کو بند کرنے اور بھٹوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے والے عہدیداروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کا حکم دیا۔

ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو 2000 جرمانے کا حکم

عدالت نے اپنے حکم میں سی ٹی او کو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیا اور اس حکم کا اطلاق صوبے بھر میں ہوگا۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانپنجاب: ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو 2 ہزار روپے جرمانے کا حکم