29.9 C
Karachi
Saturday, February 24, 2024

ریاستی اداروں کیخلاف مخصوص سیاسی جماعت کا پروپیگنڈا پھر بری طرح بے نقاب

ضرور جانیے

اسلام آباد: ایک مخصوص سیاسی جماعت نے اپنے مذموم عزائم کے حصول کے لیے تمام حدیں پار کر دی ہیں، ایک مخصوص سیاسی جماعت کا ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا ایک بار پھر بری طرح بے نقاب ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک مخصوص سیاسی جماعت کے ہینڈلرز نے غلام شبیر نامی شخص کی ویڈیو وائرل کردی۔ ویڈیو میں غلام شبیر نامی شخص ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کر رہا ہے۔

پراپیگنڈا اکاؤنٹس نے مذموم مقاصد کے لیے غلام شبیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کی تو ہوشربا انکشافات سامنے آئے، غلام شبیر کا اعتراف جرم بھی سامنے آیا۔

غلام شبیر ڈیرہ غازی خان کے رہائشی ہیں، چند پیسوں کے لیے ایک مخصوص سیاسی جماعت کے کارکنوں نے غلام شبیر کو ریاستی اداروں کے خلاف ویڈیو بنانے پر مجبور کیا اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کر دیا۔

غلام شبیر نے اعتراف کیا کہ انہیں پی ٹی آئی سے پیسوں کا لالچ دیا گیا اور یہ بیان دیا، ایک مخصوص سیاسی جماعت کا یہ پروپیگنڈا بیرونی ممالک سے ریاستی اداروں کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا جا رہا ہے۔

غلام شبیر نے اعترافی بیان کے ساتھ ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی پر معافی بھی مانگی، غلام شبیر کی ویڈیو امریکا میں مقیم ایک مخصوص سیاسی جماعت کے ہینڈلر وقار خان نے شیئر کی تھی۔

وقار خان میری لینڈ امریکہ میں پی ٹی آئی کے صدر ہیں، وقار خان باہر بیٹھ کر مسلسل پاکستان اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرتے رہتے ہیں، اس گندے پروپیگنڈے میں پارٹی قیادت کا ملوث ہونا شرمناک اور قابل مذمت ہے۔

سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف غلیظ پراپیگنڈا ایک مخصوص سیاسی جماعت کا ہدف بن چکا ہے جبکہ گزشتہ چند سالوں میں ایک مخصوص سیاسی جماعت نے سپریم کورٹ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

شہدا کی شہادت اور شہدا کے اہل خانہ کے دل کی تکلیف پر ایک مخصوص سیاسی جماعت کا بے بنیاد پراپیگنڈہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔

یہ پروپیگنڈا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ایک مخصوص سیاسی جماعت ملک دشمن عناصر کے ساتھ مل کر پاکستان میں بدامنی اور افراتفری پیدا کرنا چاہتی ہے، اسی طرح ملک سے باہر بیٹھے سیاسی جماعت سے جڑے اکاؤنٹس اور اکاؤنٹس بھی ہر قیمت پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ ایک موقع ضائع نہ کریں.

پسندیدہ مضامین

پاکستانریاستی اداروں کیخلاف مخصوص سیاسی جماعت کا پروپیگنڈا پھر بری طرح بے...