ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، اسحاق ڈار.اسلام آباد-وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکسٹائل ملز مالکان کو ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
یہ یقین دہانیاں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر گوہر اعجاز کی سربراہی میں وفد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کی گئیں۔
وفاقی وزیر تجارت
وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر، معاون خصوصی برائے ریونیو طارق پاشا.گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر، سیکرٹری پاور، ایڈیشنل سیکرٹری کامرس اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔
اسحاق ڈار نے وفد کو خوش آمدید کہا، ملک کے معاشی اور مالیاتی نقطہ نظر پر روشنی ڈالی. اور ان چیلنجوں پر قابو پانے اور معیشت کو ترقی کی طرف گامزن کرنے کے لئے حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔
وفد نے وزیر خزانہ کو اپٹما ممبران کو درپیش چیلنجز کے باوجود پاکستان کی آمدنی. روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور برآمدات میں اپنے کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔
وفد نے وزیر خزانہ کو ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس اور بجلی کی فراہمی. اور ان کی قیمتوں اور درآمدات و برآمدات کے حوالے سے درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔
اہم مسائل
اپٹما کے ممبران کو درپیش اہم مسائل میں سیلز ٹیکس ریفنڈ میں تاخیر کی وجہ سے لیکویڈیٹی کی کمی. ایل سی کھولنے کے مسائل کی وجہ سے خام مال کی درآمد میں رکاوٹ اور علاقائی طور پر مسابقتی توانائی ٹیرف شامل ہیں۔
اپٹما کے وفد نے ملک کی معاشی ترقی میں حکومت کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا. اور کہا کہ وہ وزارت خزانہ کو درپیش مشکل صورتحال کا ادراک کرتے ہیں۔
وزیر خزانہ نے ملک کی اقتصادی ترقی میں اپٹما کے کردار کا اعتراف کیا. اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کو حکومت کی جانب سے زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا. تاکہ پاکستان کی برآمدات پر مبنی ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔
مزید برآں وزیر خزانہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ. وہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔
وفد اپٹما نے تعاون فراہم کرنے اور ان کے مسائل کو حل کرنے پر وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔