وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر رئیسی نے مشترکہ طور پر مند پشین بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کر دیا.وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے مشترکہ طور پر مند پشین بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کیا۔
توقع ہے کہ مند-پشین سرحدی رزق مارکیٹ سرحد پار تجارت کو بڑھانے، اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور مقامی کاروباری اداروں کے لئے مواقع کی نئی راہیں کھولنے کے لئے ایک پھلتا پھولتا پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔
واضح رہے کہ یہ ان چھ سرحدی مارکیٹوں میں سے ایک ہے جو پاک ایران سرحد کے ساتھ تعمیر کی گئی ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لئے سرحدی مارکیٹ کے احاطے میں ایک پودا بھی لگایا۔
وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر توانائی خرم دستگیر اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر پاکستان اور ایران کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ افتتاح پاکستان اور ایران کے ہمسایہ صوبوں بلوچستان اور سیستان و بلوچستان کے باشندوں کی فلاح و بہبود کے لیے مضبوط عزم کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مشترکہ طور پر گوادر کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایران سے 100 میگاواٹ کی پہلی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں 2009 سے زیر التواء منصوبہ 4 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے سے ترقی، تجارت، کاروبار اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جس سے گوادر اور بلوچستان کے عوام کی مستقبل کی خوشحالی میں مدد ملے گی۔