17.9 C
Karachi
Wednesday, November 29, 2023

صدر مملکت کی کامسیٹس کو طالب علموں کو ڈگری مکمل کرنے کی ہدایت

ضرور جانیے

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کامسیٹس یونیورسٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ایسے طالب علموں کو تعلیم مکمل کرنے کی اجازت دے جن کا داخلہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

حماد بن زین کا کامسیٹس میں داخلہ یونیورسٹی میں ساڑھے تین سال کی تعلیم کے بعد اس وقت منسوخ کر دیا گیا تھا جب وہ پہلے ہی آٹھ میں سے سات سمسٹر مکمل کر چکے تھے۔

صدر سیکریٹریٹ کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زین کا سال 2017 میں دیا گیا داخلہ اس بنیاد پر منسوخ کردیا گیا تھا کہ وہ مطلوبہ نمبر حاصل نہ کرنے کی وجہ سے اس کا اہل نہیں تھا۔

بیان میں صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ یہ حیران کن ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے 3.5 سال کے وقفے کے بعد انہیں داخلہ دے کر اتنی بڑی غلطی کی اور پھر انہیں مطلع کیا کہ وہ داخلے کے اہل نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالب علم نے آٹھ سمسٹر کی مطلوبہ فیس ادا کی اور جانفشانی سے سمسٹر کورس مکمل کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انصاف نے مطالبہ کیا کہ کامسیٹس طالب علم کو ڈگری پروگرام مکمل کرنے کی اجازت دے کر صورتحال کو درست کرے۔

درخواست

یہ حکم زین کی جانب سے وفاقی محتسب کے احکامات کے خلاف دائر درخواست کی روشنی میں جاری کیا گیا۔ زین نے محتسب کے سامنے کامسیٹس کے خلاف شکایت درج کرائی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ اہلیت کے معیار کی جانچ کرنا یونیورسٹی کی ذمہ داری ہے اور اگر وہ شرائط پر پورا نہیں اترتا تو اسے 2017 میں داخلہ دینے سے انکار کر دینا چاہیے تھا۔

محتسب نے اپنے فیصلے میں شکایت کنندہ کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا اور صرف کامسیٹس کو حکم دیا کہ وہ پوری صورتحال کی تحقیقات کرے اور قصوروار افسران کو ان کی غفلت کا ذمہ دار ٹھہرائے۔

صدر مملکت نے زین کی نمائندگی قبول کرتے ہوئے وفاقی محتسب کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ طالب علم بی ایس (بزنس ایڈمنسٹریشن) پروگرام میں زیر تعلیم ہے اور پہلے ہی اپنے ڈگری پروگرام کے ساڑھے تین سال مکمل کر چکا ہے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ چونکہ اس کے خلاف غلط بیانی کا کوئی الزام نہیں ہے لہذا طالب علم کو یونیورسٹی انتظامیہ کی غفلت کا خمیازہ نہیں بھگتنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ داخلہ کی منسوخی کی وجہ سے طالب علم کا وقت، پیسہ اور کوششیں ضائع ہوجائیں گی، انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زین کا داخلہ بحال کیا جائے اور وفاقی محتسب کو تعمیل کی رپورٹ پیش کی جائے۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانصدر مملکت کی کامسیٹس کو طالب علموں کو ڈگری مکمل کرنے کی...