15.9 C
Karachi
Friday, February 23, 2024

کراچی میں پولیس اور رینجرز کا غیر قانونی افغانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 121 افراد گرفتار

ضرور جانیے

کراچی پولیس نے شہر بھر میں غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 121 افراد کو گرفتار کرلیا۔

کراچی پولیس کے مطابق کورنگی کے مختلف علاقوں سے 45، ضلع شرقی سے 18، ضلع غربی سے 34، ضلع ملیر سے 14 جبکہ سٹی پولیس نے 9 افغانیوں کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغانوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے گرفتار کیے گئے 121 افغانوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ افغان باشندوں میں مشکوک افراد کا مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب رینجرز نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیوں کے دوران حب چیک پوسٹ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران 41 افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد میں سے 25 کے افغان شناختی کارڈ ز کی میعاد ختم ہوچکی تھی جبکہ 16 افراد شناختی دستاویزات فراہم نہیں کرسکے۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانکراچی میں پولیس اور رینجرز کا غیر قانونی افغانیوں کے خلاف کریک...