21.9 C
Karachi
Saturday, December 2, 2023

پی آئی اے نے اسلام آباد سے بیجنگ کے لیے کرایوں میں 30 فیصد کمی کر دی

ضرور جانیے

پی آئی اے نے اسلام آباد سے بیجنگ کے لیے کرایوں میں 30 فیصد کمی کر دی.پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اسلام آباد سے بیجنگ جانے والی پروازوں کے کرایوں میں فوری طور پر کمی کر دی ہے۔

ذرائع نے جمعرات کو اے پی پی کو بتایا کہ قومی ایئر لائن نے اسلام آباد-بیجنگ روٹ کے کرایوں میں تقریبا 30 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، جس سے ان مسافروں کو بڑی سہولت ملے گی جو تعلیم، کاروبار، کام یا اپنے اہل خانہ سے ملنے کے لئے چین جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پی آئی اے اس وقت ہفتہ وار اسلام آباد-بیجنگ-اسلام آباد مسافر پرواز اتوار کو آپریٹ کر رہی ہے۔

اے پی پی سے بات کرتے ہوئے ایک پاکستانی اسکالر علی عمران نے کہا کہ نئے کم کرائے سے پاکستانی اور چینی دونوں مسافروں کو بہت سہولت ملے گی۔

پاکستان اور چین 2023ء کو “سیاحت کے سال” کے طور پر منا رہے ہیں تاکہ ثقافتی اور عوامی تبادلوں کو فروغ دیا جا سکے۔

رواں سال کے اوائل میں پی آئی اے نے چین جانے کے خواہشمند طالب علموں کے لیے اپنے کرایوں پر رعایت کی شرح بڑھا کر 27 فیصد کر دی تھی۔

قومی ایئر لائن نے عید الفطر پر اندرون ملک پروازوں پر اکانومی اور ایگزیکٹو اکانومی کلاسز کے کرایوں میں بھی 20 فیصد کمی کردی۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے کرن عمران ڈار نے گزشتہ ماہ قومی اسمبلی کو بتایا تھا کہ قومی ایئر لائن نے سال 2023 کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) میں تقریبا 6 کروڑ روپے کا منافع کمایا ہے۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانپی آئی اے نے اسلام آباد سے بیجنگ کے لیے کرایوں میں...