29.9 C
Karachi
Sunday, May 19, 2024

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار، حکومت نے مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کردیا

ضرور جانیے

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

یکم نومبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور پٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمت اگلے 15 دنوں تک برقرار رہے گی۔

پٹرول کی قیمت 283 روپے 38 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

وزارت خزانہ نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 211 روپے 3 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 189 روپے 46 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

پسندیدہ مضامین

کاروبارپیٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار، حکومت نے مٹی کا تیل اور...