30.9 C
Karachi
Thursday, June 13, 2024

پرتھ ٹیسٹ، کینگروز پہلی اننگ میں 487 رنز پر آؤٹ

ضرور جانیے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 487 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔

پہلا دن

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پرتھ میں پہلے ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہیں جہاں کینگروز نے کھیل کے پہلے روز 5 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز بنائے۔

کھیل کے پہلے روز ڈیوڈ وارنر 164، عثمان خواجہ 41 اور ٹریوس ہیڈ 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

دوسرا دن

دوسرے دن کا آغاز مچل مارش اور ایلکس کیری نے کیا تاہم آسٹریلیا کو 411 رنز پر چھٹی شکست کا سامنا کرنا پڑا جب ایلکس کیری کو عامر جمال نے آؤٹ کیا۔

آسٹریلوی ٹیم کی ساتویں وکٹ 449 رنز پر گری جب مچل اسٹارک 12 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے تو انہیں بھی عامر جمال نے آؤٹ کیا جبکہ میزبان ٹیم کے آٹھویں کھلاڑی مچل مارش رہے جنہوں نے 90 رنز کی اننگز کھیلی۔

کپتان پیٹ کمنز بھی 481 کے مجموعی اسکور پر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 111 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔

پسندیدہ مضامین

کھیلپرتھ ٹیسٹ، کینگروز پہلی اننگ میں 487 رنز پر آؤٹ