15.9 C
Karachi
Thursday, February 22, 2024

ورلڈکپ، نیدرلینڈز کیخلاف پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی

ضرور جانیے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا دوسرا میچ آج دوپہر ڈیڑھ بجے حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ورلڈ کپ کے 13 ویں ایڈیشن میں آج پاکستان اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ اگر قومی ٹیم کے ورلڈ کپ کے سفر کا آغاز جیت سے ہوتا ہے تو پاکستان ورلڈ کپ ٹیبل میں دوسرے نمبر پر آ جائے گا۔

اسپورٹس نیوز ویب سائٹ کرک ٹریکر کے مطابق قومی ٹیم کی ممکنہ بابر الیون میں شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد اور محمد نواز شامل ہوسکتے ہیں۔

پاکستانی ٹیم کے بولرز میں شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، حسن علی پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔

نیدرلینڈز کی ممکنہ پلیئنگ الیون میں کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، میکس اوڈوڈ، وکرم جیت سنگھ، ویسلے بریسی، بائیس روزہ برتری، تیجا ندانامارو، چاریز احمد، لوگن وان بیک، ٹین ڈیر مروے، پال وان میکرن اور آریان دت شامل ہوسکتے ہیں۔

پسندیدہ مضامین

کھیلورلڈکپ، نیدرلینڈز کیخلاف پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی