30.9 C
Karachi
Thursday, June 13, 2024

پاکستان ریلوے کا شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ

ضرور جانیے

ریلوے انتظامیہ نے لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق شالیمار ایکسپریس خسارے کی وجہ سے بند کی جارہی ہے، شالیمار ایکسپریس کو روزانہ 20 لاکھ روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ریلوے انتظامیہ نے ریونیو نہ ملنے کی وجہ سے ٹرین بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ریلویز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

پسندیدہ مضامین

کاروبارپاکستان ریلوے کا شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ