23.9 C
Karachi
Tuesday, February 27, 2024

چین کی پڑوسیوں سے متعلق پالیسی میں پاکستان کا خاص مقام ہے: چینی نائب صدر

ضرور جانیے

چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے کہا ہے کہ چین کی ہمسایہ پالیسی میں پاکستان کا خصوصی مقام ہے۔

نیویارک میں جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر چینی نائب صدر نے کہا کہ چین پاکستان کے بنیادی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

اس موقع پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ چین نے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کی مخالفت کرکے اصولی موقف اپنایا ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سی پیک سمیت دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی و تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جبکہ چینی نائب صدر نے نگران وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کرلی۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں جہاں وہ مختلف اجلاسوں میں شرکت کے علاوہ عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

پسندیدہ مضامین

انٹرنیشنلچین کی پڑوسیوں سے متعلق پالیسی میں پاکستان کا خاص مقام ہے:...