29.9 C
Karachi
Saturday, February 24, 2024

پاک چین وینچر، پاکستان میں پہلی الیکٹرک کار متعارف

ضرور جانیے

بیجنگ: چین کے شہر بیجنگ کے سب سے بڑے اور معروف برانڈ ڈونگ فینگ سکون (ڈی ایف ایس کے) اور پاکستان کے کاروباری گروپ ریگل آٹوموبائلز نے پاکستان میں اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی سیرس تھری متعارف کرا دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کی کار انڈسٹری نے حال ہی میں متعدد الیکٹرک گاڑیوں کا خیرمقدم کیا ہے کیونکہ آٹو سیکٹر گرین ٹیکنالوجی کو اپنانے کی تیاری کر رہا ہے جو الیکٹرک وہیکل انڈسٹری میں فخر کا باعث ہے۔

یہ لانچ پاکستان کی آٹوموٹو انڈسٹری میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے اور ملک میں الیکٹرک کاروں کی طرف توجہ مرکوز کرنے میں ایک اہم قدم ہے۔
کمپنی کے مطابق مقامی طور پر اسمبل ہونے والے سیرس 3 کی قیمت 91 لاکھ 99 ہزار روپے ہے، مکمل طور پر بلٹ اپ سیریس 3 ایک کروڑ روپے سے زائد میں فروخت ہو رہی تھی اور گاڑی 24 مارچ 2024 تک فراہم کیے جانے کی توقع ہے۔

نئی الیکٹرونکس کار

واضح رہے کہ حال ہی میں ایم جی موٹرز نے اپنی نئی الیکٹرونکس کار پاکستان میں متعارف کرائی ہے۔ ایم جی پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کی نئی الیکٹرک کار ایم جی 4 ای وی مقامی صارفین کے لیے متعارف کرا دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایچ ایس اور زیڈ ایس متعارف کرائے گئے تھے۔
ایم جی 4 ای وی صارفین کو 6 رنگوں میں پیش کیا گیا ہے ، جس کی تازہ ترین خاص بات آتش فشاں اورنج ہے۔ گاڑی میں ایک فعال گرل سسٹم ہے جو بیٹری رینج میں ہوا کے بہاؤ کو یقینی بناتا ہے۔

ایم جی کی نئی گاڑی کا لیگ روم اور ہیڈ روم لمبے ویل بیس اور پتلی بیٹری کی وجہ سے کافی کشادہ ہے۔ اس گاڑی میں وائرلیس چارجنگ پیڈ بھی نصب کیا گیا ہے۔ جبکہ اس میں 10.25 انچ ٹچ اسکرین انسٹال ہے، اینڈروئیڈ آٹو اور ایپل کار پلے دستیاب ہیں۔

پاکستان میں ایم جی 4 ای وی ایس ٹی کی قیمت ایک کروڑ 9 لاکھ 99 ہزار روپے ہے جس میں فریٹ اینڈ ود ہولڈنگ ٹیکس شامل نہیں جبکہ ایم جی 4 ای وی ایسنس کی قیمت ایک کروڑ 9 لاکھ 90 ہزار روپے ہے۔ اس میں فریٹ اور ود ہولڈنگ ٹیکس شامل نہیں ہے۔

پسندیدہ مضامین

ٹیکنالوجیپاک چین وینچر، پاکستان میں پہلی الیکٹرک کار متعارف