25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

انگلش بلے بازوں کو ڈریسنگ روم میں بند کرکے پاکستان سیمی فائنل میں جاسکتا ہے، وسیم اکرم

ضرور جانیے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے تجویز دی ہے کہ انگلینڈ کے بلے بازوں کو ڈریسنگ روم میں بند کرکے پاکستان سیمی فائنل تک پہنچ سکتا ہے۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں جانے کا انوکھا مشورہ دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 280 رنز بنانے چاہئیں۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ‘انگلینڈ کی اننگز سے قبل تمام انگلش کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم میں بند کر دینا چاہیے، تاکہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ سکے’۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں سری لنکا کو شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کے لیے تقریبا کوالیفائی کرلیا ہے۔

پاکستان کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لیے انگلینڈ کو 287 رنز سے شکست دینی ہوگی۔

پسندیدہ مضامین

کھیلانگلش بلے بازوں کو ڈریسنگ روم میں بند کرکے پاکستان سیمی فائنل...