25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

پاکستان عالمی بینک سے قرض لینے والا سب سے بڑا ملک بن گیا

ضرور جانیے

اسلام آباد: پاکستان عالمی بینک سے سب سے بڑا قرض لینے والا ملک بن گیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں پاکستان نے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن پروگرام کے تحت 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرض لیا جبکہ آئی ڈی اے کی جانب سے سیلاب متاثرین کو ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب زدگان کو گھروں اور فصلوں کی تعمیر کے لیے امداد دی گئی، سیلاب متاثرین کو تعلیم اور صحت کے شعبوں کے لیے امداد دی گئی، آئی ڈی اے کے ذریعے بجٹ سپورٹ کے لیے پاکستان کو ایک ارب ڈالر فراہم کیے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے 20 0 ملین ڈالر کا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

پسندیدہ مضامین

کاروبارپاکستان عالمی بینک سے قرض لینے والا سب سے بڑا ملک بن...