25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ، ہوٹل میں کمروں کا حصول تقریباً ناممکن، فضائی کرائے بھی 400 فیصد بڑھ گئے

ضرور جانیے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کی وجہ سے ہوٹل کا کرایہ اور ہوائی ٹکٹ مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوٹل کے کمروں کا حصول تقریبا ناممکن ہو گیا ہے، پروازوں کے کرایوں میں 415 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارت کے کسی بھی حصے سے احمد آباد جانے والے ہوائی ٹکٹوں کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، بھارت کے مختلف شہروں سے احمد آباد کا ٹکٹ 5 سے 12 ہزار روپے میں دستیاب ہے تاہم پاک بھارت میچ کی وجہ سے ٹکٹوں میں اضافہ ہوا ہے۔ 104 فیصد سے بڑھ کر 415 فیصد ہو گیا ہے۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ میں ابھی تین ہفتے باقی ہیں اور ٹکٹوں اور ہوٹل کے کرایوں میں مزید اضافے کا امکان ہے، بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے ہوٹل کے کمرے سے 80 ہزار روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب ٹریول آپریٹرز نے ایئرلائنز سے پروازوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 13 سے 16 اکتوبر کے درمیان ہوٹل کے کمروں اور ہوائی ٹکٹوں کی مانگ میں اضافہ ہوا۔

یاد رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے جا رہا ہے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے۔

پسندیدہ مضامین

کھیلورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ، ہوٹل میں کمروں کا حصول تقریباً...