29.9 C
Karachi
Saturday, February 24, 2024

بجلی چوری کے خلاف آپریشن: 8 کروڑ یونٹ بجلی چوری کا انکشاف

ضرور جانیے

اسلام آباد: سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے انکشاف کیا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف آپریشن کے دوران 8 کروڑ یونٹ بجلی چوری کا سراغ لگایا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سیکریٹری پاور راشد لنگڑیال نے بجلی چوری سے متعلق اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ 8 کروڑ یونٹ بجلی چوری کا سراغ لگایا گیا ہے جبکہ بجلی چوری میں ملوث 194 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سیکرٹری پاور نے بتایا کہ اب تک 35 کروڑ 20 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے جا چکے ہیں۔

سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال کے مطابق لیسکو اور میپکو بجلی چوری پر دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نگران وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

قبل ازیں سیکریٹری پاور راشد لنگڑیال کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوچکا ہے، یہ تو صرف آغاز ہے، یہ بہت بے رحم اور ناقابل معافی ہوگا۔

راشد لنگڑیال نے کہا کہ بجلی چوری کے سلسلے میں ایک کروڑ 10 لاکھ روپے وصول ہوئے ہیں، بجلی چوری کے الزام میں 21 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور 16 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

پسندیدہ مضامین

کاروباربجلی چوری کے خلاف آپریشن: 8 کروڑ یونٹ بجلی چوری کا انکشاف