29.9 C
Karachi
Saturday, February 24, 2024

زندگی کا واحد مقصد جوہی چاولہ سے شادی کرنا تھا: آر مادھون

ضرور جانیے

بالی ووڈ اداکار آر مادھون نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں وہ اداکارہ جوہی چاولہ کے دیوانے تھے جن کی مسکراہٹ خوبصورت ہے اور وہ ان سے شادی بھی کرنا چاہتی تھیں۔

حال ہی میں آر مادھون اپنی نئی ویب سیریز ‘ریلوے مین‘ کے لئے جوہی چاولہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں نظر آئے جس میں انہوں نے جوہی سے اپنی محبت کا اعتراف کیا۔

آر مادھون نے کہا کہ ‘میں آج سب کے سامنے اعتراف کر رہا ہوں، جب میں نے فلم قیامت سے تک قیامت دیکھی تو میں نے اپنی والدہ سے کہا کہ میں جوہی چاولہ سے شادی کرنا چاہتا ہوں’۔
اداکار نے مزید کہا کہ ‘اس وقت میری زندگی کا ایک ہی مقصد تھا، جوہی چاولہ سے شادی کرنا لیکن بدقسمتی سے میرا یہ مقصد پورا نہیں ہو سکا’۔
مادھون نے یہ بھی کہا کہ 1988 میں جب عامر خان کے ساتھ جوہی چاولہ کی فلم قیامت سے قیامت تک ریلیز ہوئی تھی تو اس وقت تک انہوں نے بالی ووڈ میں ڈیبیو بھی نہیں کیا تھا۔

بیٹے کی پیدائش

انٹرویو کے دوران اداکار نے اپنے بیٹے کی پیدائش کے بارے میں بتایا کہ ‘میرا بیٹا 2005 کے ممبئی سیلاب کے دوران پیدا ہوا تھا اور میرے بیٹے کی پیدائش سے کچھ دیر قبل میری بیوی اسپتال آتے وقت سڑک پر ایک کار میں پھنس گئی تھی۔’

آر مادھون کے مطابق ، “سڑک پر موجود لوگوں کو معلوم نہیں تھا کہ یہ میری بیوی ہے ، پھر بھی ہر کسی نے میری بیوی کو گاڑی سے پانی سے باہر نکالنے میں مدد کی۔

واضح رہے کہ آر مادھون نے 1993 میں مشہور ٹی وی شو ‘بنیگی اپنی بات’ سے

شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا، 1997 میں انہوں نے ایک انگریزی فلم ‘ان فرنو’ میں کام کیا تھا جس میں انہوں نے ہندی پولیس افسر کا کردار ادا کیا تھا۔

بعد ازاں انہوں نے 2001 میں مقبول رومانٹک فلم رہنا ہے تیرے دل میں سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔

پسندیدہ مضامین

شوبززندگی کا واحد مقصد جوہی چاولہ سے شادی کرنا تھا: آر مادھون