15.9 C
Karachi
Friday, February 23, 2024

نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی مہنگی کردی

ضرور جانیے

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی میں صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

نیپرا نے حکومت کی جانب سے کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 72 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کی جانب سے یہ منظوری گزشتہ مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے دی گئی ہے جس کے مطابق جنوری تا مارچ 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 50کروڑ روپے کی ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے۔ اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

نیپرا کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اضافے کی منظوری ملک بھر میں بجلی کے یکساں نرخ برقرار رکھنے کے لیے دی گئی جبکہ بجلی صارفین سے وصولیاں جنوری، فروری اور مارچ 2024 میں کی جائیں۔

نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھیج دیا۔

پسندیدہ مضامین

کاروبارنیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی مہنگی کردی