اسلام آباد: (ڈیلی اردو پوائنث ۔ 15 نومبر 2023ء) آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات مکمل ہو گئے، قومی امکان ہے کہ اقتصادی جائزہ مذاکرات کامیاب ہوں گے۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے گزشتہ روز آئی ایم ایف مشن کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات مکمل کرلیے، آج آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم مسودہ تیار کرے گی۔
واضح رہے کہ دنیا نیوز سے غیر رسمی گفتگو میں نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ حکومت اخراجات میں کفایت شعاری کی پالیسی اپنائے گی، اخراجات کم کرکے بجٹ خسارہ کم کیا جائے گا۔ کنٹرول میں رہیں گے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو نگران حکومت کے اقدامات پر مکمل اعتماد ہے، آئی ایم ایف نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور ترقیاتی اخراجات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، عوام پر بوجھ نہیں پڑے گا، ٹیکس ہدف 9415 ارب روپے ہے۔ یہ رہے گا.