17.9 C
Karachi
Wednesday, November 29, 2023

نوازشریف 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے

ضرور جانیے

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت لندن میں اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف، سلیمان شہباز، حسن نواز نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں انتخابی حکمت عملی، نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں انتخابات کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے موقف پر بھی غور کیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ نواز شریف لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے جہاں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نواز شریف کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔

انتخابات کی تاریخ

پارٹی کارکن نواز شریف کے استقبال کے لیے پاکستان کے تمام علاقوں اور شہروں میں ریلیاں بھی نکالیں گے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی صدر عارف علوی کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کے خلاف متحد ہوگئی ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی کے پاس انتخابات کی تاریخ بتانے کا اختیار نہیں ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ اگر صدر تاریخ دیتے ہیں تو ملک مزید بحران کا شکار ہوگا۔

مزید برآں ایک خبر کے مطابق پی نے پنجاب پر جبکہ مسلم لیگ (ن) نے اپنی نظریں سندھ پر مرکوز کر رکھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اہم لیگی اراکین نے تجویز دی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرنے کے لیے سندھ میں فوری طور پر کمیونیکیشن مہم شروع کرے۔

چیف آرگنائزر لیگ مریم نواز نے سوشل میڈیا ٹیم کو سندھ میں متحرک اور فعال بنانے کے لیے تجاویز طلب کرلی ہیں۔ . ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز جلد ہی سندھ کا تنظیمی دورہ کریں گی۔

پسندیدہ مضامین

پاکستاننوازشریف 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے