لاہور: معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ نوشین شاہ نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو دو بار تھپڑ مارنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
حال ہی میں نوشین شاہ نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کے لیے سخت پیغام جاری کیا۔
انٹرویو کے دوران اداکارہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کبھی کسی بھارتی اداکارہ سے ملی ہیں اور اگر کبھی ہوں تو وہ کون سی اداکارہ ہوں گی؟
نوشین نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون ایسی بھی ہے جس سے میں اپنی زندگی میں ایک بار ضرور ملنا چاہوں گی اور وہ کنگنا رناوت ہیں اور مل کر میں انہیں دو سخت تھپڑ ماروں گی۔
اداکارہ نے وضاحت کی کہ جس طرح وہ اپنے ملک کے بارے میں غلط باتیں کرتی ہیں، جس طرح سے وہ اپنے ملک کی فوج کے بارے میں بات کرتی ہیں، جس طرح سے وہ اپنے ملک کی فوج کے بارے میں بات کرتی ہیں وہ کافی نہیں ہے۔
نوشین نے مزید کہا کہ میں واقعی اس لڑکی سے ملنا چاہتی ہوں اور اس کے ساتھ بیٹھ کر اس سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ آپ میرے ملک کے معاملات کے بارے میں کیسے جانتی ہیں، آپ ایک اداکارہ ہیں، اپنا کام کریں اور ان چیزوں میں ملوث نہ ہوں۔ .