25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری ہو گی ، صحتیاب ہونے میں 4 ماہ لگیں گے

ضرور جانیے

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری ہوگی، انہیں فٹنس بحال ہونے میں 4 ماہ لگیں گے۔

بھارت کے خلاف ایشیا کپ میچ میں آخری اوور ادھورا چھوڑ کر میدان چھوڑنے والے نسیم شاہ کا دبئی میں اسکین کیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق مکمل طبی معائنے اور ماہرین سے مشاورت کے بعد نسیم شاہ کو کندھے کی سرجری کرانے کے لیے کہا گیا ہے، انہیں مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں 4 ماہ لگیں گے۔

واضح رہے کہ زخمی فاسٹ بولر کی جگہ حسن علی کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

پسندیدہ مضامین

کھیلنسیم شاہ کے کندھے کی سرجری ہو گی ، صحتیاب ہونے میں...